آج کی تاریخ

پرائیویٹ ملازمین کی ٹیکس چالاکیاں ختم! نیا بل منظور

پنجاب میں پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کے لیے ٹیکس چوری اب ممکن نہ رہے گا، کیونکہ نجی کمپنیوں کے اکاؤنٹس افسران کو تنخواہوں سے براہ راست ٹیکس کٹوتی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایکسائز کے اجلاس میں “دی پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025” کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین آغا علی حیدر نے کی، جس میں محکمہ ایکسائز، قانون اور خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ترمیمی بل کا مقصد نجی اداروں کے پیشہ ور ملازمین سے باقاعدگی کے ساتھ انکم ٹیکس وصولی کو یقینی بنانا ہے۔ نئے قانون کے تحت نجی کمپنیوں کے ڈی ڈی اوز (ڈراوٴنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز) ملازمین کو تنخواہ دینے سے قبل ٹیکس منہا کریں گے۔
اگر کسی وجہ سے ٹیکس کٹوتی نہ کی گئی تو متعلقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اس رقم کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا۔ کٹوتی شدہ رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانا لازم ہوگا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں