ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب

تازہ ترین

پاک افغان مذاکرات ناکام، ثالث ممالک بھی مایوس

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ طالبان کے غیر لچکدار رویے کی وجہ سے ثالث ممالک بھی مایوس ہو کر پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
وزیر دفاع کے مطابق پاکستانی وفد مذاکرات کے بعد وطن واپس آ چکا ہے اور خالی ہاتھ آیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اب ثالث ممالک کو بھی افغان قیادت سے کوئی امید نہیں رہی۔
خواجہ آصف نے ترکی اور قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے خلوص نیت سے ثالثی کا کردار ادا کیا اور پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔ تاہم افغان وفد صرف زبانی یقین دہانیوں پر اصرار کرتا رہا، جبکہ پاکستان نے تحریری معاہدے پر زور دیا، جسے طالبان نے قبول نہیں کیا۔
وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اگر افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا سخت اور مؤثر جواب دیا جائے گا، مگر جب تک افغانستان کی جانب سے سیز فائر برقرار ہے، پاکستان امن کی پالیسی پر قائم رہے گا۔
واضح رہے کہ استنبول میں پاک افغان مذاکرات کا تیسرا مرحلہ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں