Post Views: 64
پاکستان فوج نے افغان طالبان کی فورسز کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی جاری رکھی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کُرم کے مخالف علاقے میں افغان سرحد کے قریب موجود طالبان ٹینک پوزیشن کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد ٹینک تباہ ہوگئے۔
اسی دوران پاکستان نے ژوب سیکٹر میں طالبان کی اہم پوسٹ پر قبضہ کر کے قومی پرچم لہرا دیا۔ قبضہ شدہ پوسٹ پر موجود افغان طالبان کی بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔ مزید برآں، انگور اڈا کے سامنے طالبان کی پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جس سے پاکستان کی جوابی کاروائی کی کامیابی مزید نمایاں ہوئی۔








