وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنا ان کے لیے کسی مشکل کام سے کم نہیں بلکہ نہایت آسان ہے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنگوں کو ختم کرنے کے حامی ہیں اور پاکستان و افغانستان کے درمیان سرحدی تناؤ سے بخوبی واقف ہیں۔ ان کے مطابق اگر وہ چاہیں تو دونوں ممالک کے درمیان یہ تنازع فوراً ختم کرا سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں ایک بار پھر پاک بھارت تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں بتایا کہ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کم کر کے لاکھوں قیمتی جانیں بچائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے افغان سرحد کی جانب سے پاکستان پر متعدد حملے کیے گئے جن کے جواب میں پاکستانی فورسز نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد شدت پسند ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی طور پر 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی طے پائی تھی، تاہم اس معاہدے میں اب مزید توسیع کر دی گئی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان یہ عارضی جنگ بندی دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک برقرار رہے گی، جبکہ اعلیٰ سطحی بات چیت ہفتے کے روز شروع ہونے کا امکان ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں