آج کی تاریخ

پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں مزید تناؤ پیدا نہ ہو۔
ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کانفرنس میں شرکت کی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ہوئی جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر دفاع سے اہم ملاقات کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی قیادت نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے بھی کیے، جن میں باہمی تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں