Post Views: 59
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بدھ کے روز کاروبار کا آغاز 790 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 166,283 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔
گزشتہ دو دنوں سے جاری مثبت رجحان آج بھی برقرار رہا اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کے باعث حصص کی خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس تیزی نے مارکیٹ کے لین دین کو مزید فعال کر دیا ہے۔
ایک روز قبل بھی اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی تھی، جس دوران ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس نے 164 ہزار، 165 ہزار اور 166 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرتے ہوئے تین نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔








