آج کی تاریخ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس سے بڑھ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے باعث مارکیٹ میں دو ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1325 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 66 ہزار 801 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ میں مزید بہتری دیکھی گئی اور 1535، 1541 اور بعدازاں 2057 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس مستحکم انداز میں اوپر جاتا رہا۔ دن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 533 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی تھی، جب انڈیکس میں مجموعی طور پر 7 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور مارکیٹ 1 لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں