آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت

لاہور : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے چودھری شجاعت حسین کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔
محسن نقوی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے اندرونی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی، جس پر چودھری شجاعت حسین نے مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارتِ داخلہ کی کارکردگی کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں