آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی عمران خان سے جیل ملاقات، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقات کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کیے۔
سماعت کے دوران وکیل علی بخاری نے دلائل دیے کہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر متعدد اعتراضات کیے ہیں، جن میں یہ کہا گیا کہ اس حوالے سے پہلے ہی عدالتی فیصلہ موجود ہے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کابینہ ابھی مکمل نہیں ہوئی، اس لیے وزیر اعلیٰ کی درخواست دائر کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو ختم کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ واضح رہے کہ سابقہ درخواستوں میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے طریقہ کار اور ایس او پیز پہلے ہی طے کر دیے تھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں