آج کی تاریخ

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر سرکاری دورے پر ریاض روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق اس دورے میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
دورۂ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم کی ملاقات ولی عہد محمد بن سلمان سے ہوگی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں