Post Views: 135
پنجاب حکومت نے راشن کارڈ پروگرام کے تحت ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کے بینک اکاؤنٹس کھول دیے ہیں جبکہ ان اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 22 ارب روپے بھی منتقل کر دیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ کے مطابق پورے صوبے میں اکاؤنٹس کھولنے کا عمل انتہائی مختصر وقت میں مکمل کیا گیا ہے اور محکمہ سوشل سکیورٹی نے یہ ٹاسک کامیابی سے انجام دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ راشن کارڈ کے ذریعے محنت کشوں کو مالی معاونت کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہر ماہ 3 ہزار روپے کی سبسڈی براہ راست ورکرز کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور ورکرز کو ریلیف فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔







