آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

وزیراعظم یوتھ پروگرام؛ نوجوانوں کے لیے سپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ آف ٹرینرز کا آغاز

اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کے لیے خصوصی ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں 200 ٹرینرز کو آن لائن تربیت دی جائے گی، جس میں مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالٹکس جیسے جدید شعبوں کی مہارتیں شامل ہیں۔ تربیت مکمل کرنے والے ٹرینرز کو پاکستان اور چین کے معتبر اداروں کی مشترکہ اسناد دی جائیں گی۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنے کی سمت اہم قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام نیوٹیک، یونی سروسز انٹرنیشنل اور آئی ٹی ایم سی چائنا کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔
رانا مشہود نے مزید کہا کہ ’’پریکٹس آف سکلز‘‘ پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں اور فری لانسرز کو مفت ڈیجیٹل لرننگ اکاؤنٹس فراہم کیے جائیں گے، جس سے ملک میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انسانی وسائل کی ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے اس شراکت داری کو سراہا۔
تقریب میں یوتھ پروگرام، نیوٹیک، ٹیوٹ، قومی و بین الاقوامی شراکت داروں اور وزارت تعلیم و تربیت کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں