آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

وزیراعظم کا مطالبہ: آئی ایم ایف جائزے میں سیلاب کے معاشی اثرات شامل کیے جائیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں کہی۔
وزیراعظم نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طویل شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ جارجیوا کی قیادت میں یہ تعلق مزید مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے بعد 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (EFF) اور 1.4 بلین ڈالر کی (RSF) جیسی بروقت معاونت پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پائیدار اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے اور تیزی سے بحالی کے راستے پر گامزن ہے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف کی رہنمائی اور تعاون کو اہم قرار دیا گیا۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ پاکستان مسلسل آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف اور وعدوں پر عملدرآمد کر رہا ہے۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان میں سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ نقصانات کے درست تخمینے بحالی اقدامات کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے اصلاحاتی اقدامات اور مضبوط میکرو اکنامک پالیسیوں پر عملدرآمد کی تعریف کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں