مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مداخلت، پنجاب اور سندھ کے درمیان سیاسی کشیدگی کم کرنے کی کوشش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ اور پنجاب کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنماؤں کو ہنگامی مشاورت کے لیے طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس میں دونوں صوبوں کے درمیان جاری تنازع اور پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کے معاملے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما وزیراعظم کو پیپلز پارٹی کے خدشات اور شکایات سے آگاہ کریں گے، جبکہ مصالحتی اقدامات پر بھی غور ہوگا۔
گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں سندھ اور پنجاب کے درمیان بڑھتی ہوئی تناؤ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے محسن نقوی کو ہدایت کی کہ وہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔
سیاسی اختلافات کی بنیاد سیلاب متاثرین کی امداد کے طریقہ کار پر رکھی گئی، جہاں سندھ حکومت نے مطالبہ کیا کہ امداد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فراہم کی جائے، جب کہ پنجاب حکومت نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔
دونوں صوبوں کے وزراء ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہوئے مسلسل میڈیا بیانات اور پریس کانفرنسوں میں مصروف ہیں، جس سے سیاسی ماحول مزید کشیدہ ہوتا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں