10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر قیادت کو مبارکباد

اسلام آباد: گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کا مبارکباد کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی کامیابی پر صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں گلگت بلتستان میں شفاف، پرامن اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور انتخابات کے انعقاد پر وہاں کے عوام کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان انتخابات میں اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے جس پر پارٹی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو خصوصی طور پر مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھرپور مقابلہ کیا اور پارٹی کی ٹیم نے قابلِ تحسین محنت کی۔ انہوں نے تمام کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے سیاسی عمل میں بھرپور شرکت کر کے جمہوری روایت کو مضبوط بنایا، جو قابلِ ستائش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرامن اور شفاف انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں، اور الیکشن کمیشن نے غیر جانبدارانہ عمل کو یقینی بنا کر قابلِ تعریف کردار ادا کیا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں