آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا صنعتی پیداوار بڑھانے کے لیے پاور ڈویژن کو جامع پالیسی تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعتی پیداوار بڑھانے کے لیے پاور ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ جامع اور مؤثر پالیسی سفارشات تیار کرے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی صدارت میں پاور ڈویژن کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک میں بجلی کی پیداوار اور پاور ڈویژن کے اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں بجلی کی پیداوار کے مؤثر استعمال اور ممکنہ اصلاحاتی پیکج کے بارے میں بریفنگ دی گئی، ساتھ ہی پالیسی سفارشات اور دیگر اصلاحاتی منصوبوں پر بھی تفصیل فراہم کی گئی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزارت توانائی کو ہدایت دی کہ بجلی کی پیداوار کے بہترین استعمال کے ذریعے صنعتی پیداوار اور زرعی پیداوار میں اضافہ کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔
انہوں نے سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے پاور ڈویژن کو سفارشات مرتب کرنے کی بھی ہدایت دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ زراعت اور صنعت کے شعبے میں سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور ملک میں بجلی کی پیداوار کو مثبت طور پر استعمال کرنے کے لیے پالیسی پر کام کیا جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، مشیر برائے صنعت ہارون اختر اور دیگر متعلقہ سرکاری اہلکار بھی شریک ہوئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں