آج کی تاریخ

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان مشاورت، بھارتی حملوں پر دفاعی حکمت عملی پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے بھارتی جارحیت اور اس کے جواب میں پاکستان کی دفاعی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک کمزور اور بزدل دشمن کے حملوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہا ہے، اور ہم اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لیے وہ حکومت کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “آپ بے فکر ہو کر قدم بڑھائیں، ہم سب ایک ہیں، پوری قوم متحد ہے، اور بھارت کا جنگی جنون پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔”
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کی فوجی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مکمل یکجہتی اور قومی اتحاد کے عزم کا اظہار کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں