آج کی تاریخ

نو مئی کے مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس دوران متعلقہ حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان نے 9 مئی کے آٹھ مختلف مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں۔
عدالت نے تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، جو مقررہ وقت پر سنایا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں