وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

نئے پراپرٹی قانون کے غلط اطلاق پر عدالت عالیہ کا سخت فیصلہ، شہری حقوق محفوظ

ملتان (سپیشل رپورٹر)پراپرٹی کے نئے قانون کے غلط اطلاق پر لاہور ہائی کورٹ کی پہلی بڑی ضرب۔ پنجاب کے نئے پراپرٹی آرڈیننس 2025 کے تحت بننے والی ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی (ڈی آر سی) کے اختیارات پر عدالتِ عالیہ کا بڑا فیصلہ۔ اب یہ کمیٹی کسی کو زبردستی گھر یا زمین سے بے دخل نہیں کر سکے گی۔ لاہور ہائی کورٹ، ملتان بنچ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے تاریخی فیصلہ دے دیا ۔فیصلے کے اہم نکات میں بے دخلی کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ سر فہرست ہے ۔ DRC کسی کو پراپرٹی خالی کرنے یا زبردستی قبضہ چھوڑنے کا حکم نہیں دے سکتی، یہ اختیار صرف مخصوص “ٹریبونل” کے پاس ہے۔ اگر کسی جائیداد پر پہلے سے دیوانی عدالت کا اسٹے آرڈر موجود ہے، تو DRC اس میں مداخلت کرنے کی مجاز نہیں ہے۔ فیصلہ میں زبانی احکامات غیر قانونی قرار دئے گئے ہیں۔ انتظامی افسران (DC/ADC) کی جانب سے زبانی طور پر جگہ خالی کرنے کی دھمکیاں یا احکامات دینا قانون اور “ڈیو پراسیس” کے خلاف ہے۔ فاضل جسٹس نے کہا کہ DRC کا کام صرف ریکارڈ کی چھان بین اور فریقین میں صلح کی کوشش کرنا ہے، یہ کوئی عدالتی یا انتظامی طور پر قبضہ چھڑوانے والا ادارہ نہیں ہے۔ “DRC ایک سہولت کار ادارہ ہے، عدالتی ٹریبونل نہیں۔ قانون کی آڑ میں کسی شہری کے بنیادی حقوق پامال نہیں کیے جا سکتے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں