10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تاخیر، 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی پیشکش میں تاخیر، 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ہے اور اب اسے 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، تاہم شیڈول میں ردوبدل کے باعث بجٹ کی پیشکش مؤخر ہو سکتی ہے۔ پہلے یہ بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان تھا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور اہم معاشی اہداف کی منظوری دی جانی تھی۔
اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کرنا تھی جبکہ نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں، سالانہ ترقیاتی پروگرام اور معاشی ترقی کے اہداف پر غور ہونا تھا۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے لیے مجوزہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 4 ہزار 715 ارب روپے رکھا گیا ہے، جس میں وفاقی پی ایس ڈی پی کے لیے 1126 ارب روپے اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 3 ہزار 138 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
مزید یہ کہ ریاستی ملکیتی ادارے اپنے ترقیاتی منصوبوں پر 451 ارب روپے خرچ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی میں 200 ارب روپے اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس کی منظوری کی صورت میں مجموعی ترقیاتی بجٹ 1326 ارب روپے تک بڑھ سکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں