وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

میٹرک امتحانات کے دوران نجی اسکولوں کی زائد فیس وصولی، حکومت کا سخت ایکشن

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں نجی اسکولوں کی جانب سے میٹرک امتحانات کے دوران طلبا سے مقررہ فیس سے زیادہ رقم وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر صوبائی حکومت نے فوری کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جو میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقد کیا گیا تھا۔
اجلاس کے دوران چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ نے انکشاف کیا کہ میٹرک امتحانات کے لیے سرکاری طور پر 2600 روپے فیس مقرر کی گئی ہے، تاہم متعدد نجی اسکولوں نے طلبہ سے اس سے زیادہ رقم وصول کی ہے۔
کمشنر پشاور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ اسکولوں کی فہرست ڈپٹی کمشنرز کو فراہم کرنے کی ہدایت دی اور زائد فیس وصول کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔
مزید برآں، طلبا سے لی گئی اضافی رقم واپس کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں