آج کی تاریخ

مودی حکومت کی بوکھلاہٹ، بھارت میں بلاول بھٹو کا ایکس اکاؤنٹ بند

مودی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا X (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا ہے۔
اس اقدام پر پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کیا، اور جب حقیقت سامنے آئی تو مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ بھارت کے ایسے اقدامات دراصل پاکستان کے مؤقف کو مضبوط کرتے ہیں، لیکن بھارت کو سمجھ لینا چاہیے کہ آوازیں دبانے سے حقائق کو چھپایا نہیں جا سکتا۔
بلاول ہاؤس کے ترجمان سریندر ولاسائی نے بھی اکاؤنٹ بلاک ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ مودی سرکار کا خوف ہے جو چیئرمین بلاول سے ظاہر ہو رہا ہے، اور بھارت کا یہ عمل اس کی غیر جمہوری سوچ کا عکاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گجرات کے قصائی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا اور وہ آئندہ بھی مودی کے جنگی جنون کے خلاف کھڑے رہیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں