Post Views: 76
مظفرگڑھ(بیورورپورٹ)روزنامہ قوم کی خبر پر ڈپٹی کمشنر کا فوری ایکشن ،مظفرگڑھ — روزنامہ قوم میں شائع رپورٹ کے بعد جس میں ضلع کونسل مظفرگڑھ کی 30 کروڑ روپے کی مشینری کے زنگ آلود ہونے اور کمیشن کے الزامات سامنے آئے تھے، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے فوری کارروائی کی۔چیف آفیسر کو غفلت پر سرزنش کرتے ہوئے ہدایت دی گئی کہ تمام گاڑیاں اور بھاری مشینری محفوظ جگہ منتقل کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق مشینری کے ٹائروں، ڈمپرز، لفٹرز، جے سی بی اور دیگر آلات کا جائزہ لیا جائے اور نقصانات کی رپورٹ مرتب کی جائے۔ مزید نقصان یا چوری کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔مقامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ ذمہ دار افسران کے خلاف شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ قومی خزانے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔







