آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

مزمل اسلم کا مریم نواز پر ردعمل: پنجاب حکومت خیبر پختونخوا کی نقل کر رہی ہے

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے مریم نواز کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اکثر خیبر پختونخوا کی پالیسیوں کی نقل کرتی ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ اگر مریم نواز واقعی قرض نہیں لینا چاہتیں تو یہ اچھی بات ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کو مالی امداد کب سے فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ابھی تک سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ بھی معلوم نہیں، تو متاثرین تک معاوضہ کیسے پہنچایا جائے گا۔ مزمل اسلم نے تجویز دی کہ پنجاب حکومت کو خیبر پختونخوا کی طرح تین ہفتوں میں سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی پالیسی اپنانی چاہیے۔
مزمل اسلم نے مری کے حوالے سے بھی کہا کہ مریم نواز کے بقول مری ایسا لگتا ہے جیسے پاکستان کا حصہ نہیں، حالانکہ انگلش دور کے بعد مری مال روڈ پر کوئی نئی تعمیر نہیں ہوئی، جبکہ نتھیا گلی میں 12 ارب روپے کی لاگت سے ہلٹن ہوٹل تعمیر ہو چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نتھیا گلی میں ایک سال میں ایک کروڑ سیاح آئے، جبکہ مری میں ایسا کوئی ریکارڈ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے بھی آرام کے لیے مری کے بجائے نتھیا گلی کا انتخاب کیا۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ مری کے پاس اپنا پانی تک نہیں ہے اور وہ خیبرپختونخوا سے پانی لیتا ہے، جبکہ پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کے 64 ارب روپے پانی کے واجبات کی مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت واقعی خودداری دکھانا چاہتی ہے تو اپنے واجبات فوری ادا کرے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں