آج کی تاریخ

لودھراں جمخانہ الیکشن، قاری امید علی سیکرٹری بننے میں کامیاب

ملتان (عوامی رپورٹر) لودھراں جمخانہ کے انتخابات میں سرکاری گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار قاری امید علی سیکرٹری بننے میں کامیاب ہو گئے اور انہوں نے 216 کی برتری سے یہ کامیابی حاصل کی اور انہوں نے مجموعی طور پر 446 ووٹ لیے ان کے مد مقابل اشرف سیال گروپ کے امیدوار راؤ شعیب نے 230 ووٹ حاصل کئے۔ قاری امید علی جو کہ انتظامیہ کے حمایت یافتہ امیدوار تھے لودھراں میں پراپرٹی کا کاروبار کرتے ہیں اور لینڈ ڈویلپر ہیں ان کی انتخابی مہم میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے کانسٹیبل نجیب جٹ سرگرم رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہر ڈپٹی کمشنر لودھراں کے دست راست نجیب جٹ اب تک عزیز و اقارب میں سے 17 افراد پولیس اور انتظامیہ میں بھرتی کروا چکے ہیں اور اس کے اس کے بھرتی شدہ اس گروہ نے ضلع بھر میں کرپشن کے حوالے سے اندھیر نگری مچا رکھی ہے۔ پیف سکولوں کے حوالے سے روزنامہ قوم کی خبر پر لودھراں کے محکمہ تعلیم میں تھوڑی ہل چل ہوئی مگر ایک انتظامی افسر نے شٹ اپ کال دے دی جس کے بعد محکمہ حسب معمول خاموش ہو گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں