وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

لاہور میں چین سے وارد کردہ الیکٹرک ٹرام چلانے کا منصوبہ شروع

لاہور: اورنج لائن ٹرین اور الیکٹرک بسوں کے بعد اب لاہور میں الیکٹرک ٹرام بھی چلانے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ چین سے پہلی الیکٹرک ٹرام دارالحکومت پہنچ چکی ہے جسے ابتدائی طور پر کینال روڈ پر آپریٹ کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق میٹروبس، اورنج لائن ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد لاہور کی سڑکوں پر ٹرام بھی چلتی ہوئی نظر آئے گی۔ چین سے درآمد کردہ یہ ٹرام تین حصوں پر مشتمل ہے اور مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی ہے۔
ٹرام کو صرف 10 منٹ چارج کرنے کے بعد یہ 25 سے 27 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے اور اس میں 250 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔
تین حصوں پر مشتمل اس ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹاؤن ڈپو میں کی جا رہی ہے۔ اسے پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں