آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

قوم میں خبر پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور کا نوٹس، آئی ایف سی او کنٹریکٹر کی سٹی گم

بہاولپور (کرائم سیل)’’قوم‘‘میں خبر شائع ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر کا نوٹس، IFCO کنٹریکٹر کی سٹی گم، رات گئے تک ریکارڈ درستی و فگرز مینٹینس جاری، ماہ ستمبر کی تنخواہیں نہ ملنے والوں کا احتجاج کرنے کا پلان، کنٹریکٹر نے اسسٹنٹ کمشنر کو بریف کرنے اور بچنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیے ، اوپر سب اچھا کی رپورٹس بھیجنے کی سر توڑ کوششیں شروع، کینسل ہونے والے ٹرپس کو بعد میں مبینہ اوکے کرانے کی تعداد بارے راز افشاء ہونے پر کنٹریکٹر سیخ پا، وزیر اعلیٰ تک پہنچ ہے، مقامی میڈیا کو لاکھوں روپے منتھلی دیتا ہوں اس تحصیل کو مجھ جیسا پاورفل بندہ ہی چلا سکتا ہے، کنٹریکٹر کی گیدڑ بھبھکیاں جاریتفصیلات کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام IFCO کی مبینہ مایوس کن کارکردگی اور کرپشن بارے روزنامہ “قوم” میں خبروں کی اشاعت کا تسلسل ہے جس میں آۓ روز نت نئے انکشافات اور کرادر سامنے آ رہے ہیں، جس کو نہ صرف مقامی لوگ سراہا رہے ہیں بلکہ کئی ورکرز بھی مزکورہ اخبار کی جرات مندانہ پالیسی پر دبے لفظوں میں خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ روز انکشافات سے مزین خبر شائع ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے رپورٹ طلب کی ہے، جبکہ دوسری جانب کنٹریکٹر نے اپنے مبینہ فرنٹ مینوں اور حواریوں کے ہمراہ مختلف علاقوں کی فیلڈ میں بھاگ دوڑ شروع کردی ہے اور ائیر کنڈیشنڈ کمروں اور لگزری گاڑیوں تک محدود رہنے والے کنٹریکٹر ملک عارف نے فیلڈ میں خود جا کر معاملات کو درست کرنے بارے بعض مشتبہ ورکرز کو زبان بندی متعلق تڑیاں لگا ڈالیں، ماندھل، اوچ، چنی گوٹھ سمیت دیگر ملحقہ ایریاز میں کام کرنے والے ورکرز کو ڈیٹا لیک کرنے، ایکٹیویٹی معلومات فراہمی، ٹیلی فونک و بالمشافہ میڈیا پرسنز سے تعلقات استوار کرنے بارے سختی سے ممانعت اور نوکریوں سے برخاستی جیسے ڈائیلاگ مارے، باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کنٹریکٹر ملک عارف نے ہمیشہ تحصیل احمد پور شرقیہ کے ورکرز کی تذلیل کی ہے اور انہیں چور اور ناقابل اعتبار جیسے القابات سے بولتا ہے، ورکرز کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ “قوم” میں خبریں شائع ہونے کے بعد پہلی بار سروے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی دیگر اسکیم بابت ہدایات بھی سننے کو ملی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، مزید براں بگڑتے معاملات کو سدھارنے اور کور اپ کرنے کی زمہ داری ٹی ایم کو سونپتے ہو۔ سب کو رام کرنے کی زمہ داری بھی دے دی گئی ہے، تاہم بہاولپور میں بڑی کرسیوں پر بیٹھے امتیاز اور عامر نامی مبینہ سہولت کاروں نے بھی کنٹریکٹر کو فی الحال دھندہ محدود کرنے کا اشارہ دیدیا ہے اور کچھ مقامات سے کچرا پوائنٹس کو فوری متبادل جگہ شفٹ کرنے بارے بھی کہہ دیا ہے، جبکہ دوسری طرف ورکرز نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پہ انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ کی تنخواہ نہ دی گئی ہے جس پر ہم تنگ ہوکر احتجاج کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں تاکہ ہمارے اخراجات پورے کرنے کے لیے ہماری بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں