آج کی تاریخ

عید پر ٹرین کرایوں میں خصوصی رعایت، پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹرین کے کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عید الاضحیٰ پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ساتھ کیے گئے تمام وعدے مکمل طور پر نبھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے اپنی 77 سالہ تاریخ میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور گزشتہ گیارہ مہینوں میں ریلوے کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔
وزیر ریلوے نے مزید بتایا کہ ریلوے کی لیز شدہ زمینوں سے بھی آمدنی ہو رہی ہے جبکہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق رائل پام آؤٹ سورس کرنے کی تیاری جاری ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ بولی کا عمل شفاف ہوگا اور تمام بڈز سب کے سامنے کھولی جائیں گی۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کے آٹھ ہسپتالوں کے لیے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور انہیں بھی آؤٹ سورس کرنے کی تیاری جاری ہے۔ ریلوے ملازمین اور ان کے خاندانوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں