Post Views: 132
عید الفطر سے قبل سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ضروری سامان پہنچا دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق، عید کے موقع پر پہننے کے لیے چار جوڑے نئے کپڑے، جوتے اور ویسٹ کوٹ جیل بھجوائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق، سلام شاہ نامی شخص یہ سامان لے کر اڈیالہ جیل پہنچا اور گیٹ نمبر 5 سے اندر داخل ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سامان جیل انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا تاکہ بانی پی ٹی آئی کو مقررہ وقت پر فراہم کیا جا سکے۔