آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی، عدالت کے سخت ایس او پیز نافذ

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی سے متعلق سخت ایس او پیز جاری کردی ہیں۔ یہ ایس او پیز عدالتِ عالیہ کے حکم کے پیرا 11 اور 12 کے مطابق تیار کی گئی ہیں اور انہیں عدالت کے اندر اور باہر نمایاں مقامات پر آویزاں کیا جائے گا۔
عدالتی اعلامیے کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ کا اختیار صرف عدالت کو ہوگا، کسی اور فرد یا ادارے کو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عدالت کے اندر موبائل فون یا کسی بھی ریکارڈنگ ڈیوائس لے جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ایس او پیز میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص خفیہ طور پر ریکارڈنگ کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح ویڈیو لنک کارروائی کا ٹرانسکرپٹ کسی کو بھی فراہم نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں