آج کی تاریخ

عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانے والی بہنوں کو گورکھ پور ناکے پر روک لیا گیا

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی غرض سے اڈیالہ جیل جانے والی ان کی تینوں بہنوں کو ایک بار پھر گورکھ پور چیک پوسٹ پر روک لیا گیا۔ آج عمران خان سے ملاقاتوں کا دن مقرر ہے، اس سلسلے میں معروف وکیل فیصل چوہدری اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں، جب کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے اہل خانہ بھی جیل پہنچے، جن میں ان کی قریبی رشتہ دار مہرالنساء احمد شامل ہیں۔ ان کے فوکل پرسن ایڈووکیٹ رائے سلمان کھرل اور وکیل سلمان صفدر بھی جیل کے باہر موجود ہیں۔
ادھر عمران خان سے ملاقات کے لیے آئی ان کی بہنوں کو راستے میں ہی روک دیا گیا، علیمہ خان احتجاجاً گاڑی سے اتر کر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ان ہی بہنوں کو اسی مقام پر روکا گیا تھا۔ اس وقت دو بہنوں کو جانے کی اجازت مل گئی تھی، لیکن علیمہ خان کو روکے جانے پر تینوں بہنوں نے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے انہیں حراست میں لے کر چند گھنٹے بعد کسی دور مقام پر چھوڑ دیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں