Post Views: 29
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے 8 اور 11 اکتوبر کو جمع کرائے گئے استعفوں میں دستخط کے اختلاف پر اٹھائے گئے اعتراض کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں استعفے ان کے اصلی اور مستند دستخطوں کے ساتھ جمع کرائے گئے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ 8 اکتوبر کو جمع کرایا گیا استعفیٰ پہلے ہی گورنر آفس نے تسلیم کر لیا تھا، اس کے باوجود اب اس پر اعتراضات اٹھانا حیران کن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 اور 11 اکتوبر کے استعفے بالکل واضح اور مستند ہیں اور ان میں کوئی تضاد یا ابہام نہیں۔
یہ بیان اس کے بعد سامنے آیا ہے جب گورنر نے کہا تھا کہ دونوں استعفوں کے دستخط ایک جیسے نہیں لگتے، اور 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں ملاقات کے بعد دستخطوں کی تصدیق کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔








