آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی 13 اکتوبر تک مؤخر

انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی پیشی کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے، جبکہ ان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے نئی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔ علیمہ خان آج عدالت میں پیش ہوئیں تو جج امجد علی شاہ نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا حکم دیا۔
سماعت کے دوران فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی کیونکہ علیمہ خان کے وکیل عدالت میں موجود نہیں تھے۔ ملزمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے وکیل کی غیر موجودگی میں کارروائی مؤخر کی جائے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت پیر 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ ساتھ ہی دو غیر حاضر ملزمان، عاطف ریاض اور اکرام کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ علیمہ خان آئندہ سماعت پر لازمی طور پر عدالت میں پیش ہوں تاکہ فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مکمل کی جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں