وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی پر کڑا وار، سمبڑیال میں شکست کو دھاندلی کہنا شرمناک قرار

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی جانب سے سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فافن کی رپورٹ پی ٹی آئی کے تمام دعوؤں کا جواب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سمبڑیال کے عوام نے پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو رد کر دیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 39 ہزار ووٹوں کی واضح برتری سے شکست کے بعد دھاندلی کا شور مچانا پی ٹی آئی کا پرانا انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ فافن کی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران نے فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو فراہم کیے اور 121 پولنگ ایجنٹس میں سے 116 نے ووٹنگ کے عمل پر مکمل اعتماد ظاہر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ 41 فیصد سے بڑھ کر 59 فیصد ہوگیا، جبکہ پی ٹی آئی کا ووٹ 35 فیصد سے کم ہو کر 29 فیصد رہ گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار ان لوگوں کے لیے کافی ہیں جو حقیقت کا سامنا کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شکست تسلیم کرنے کے بجائے پولیس اور انتظامیہ پر الزامات لگانا پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔ پنجاب کے عوام اب مریم نواز کے ترقیاتی وژن اور خدمت کی سیاست کو سپورٹ کرتے ہیں، اور یہ نشست ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی رہی ہے اور ناقابل شکست رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں