آج کی تاریخ

عدالتی حکم پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس منجمد

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک جبکہ بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس دوران چیئرمین نادرا نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے تمام بینکوں کو سرکلر جاری کر دیا گیا ہے تاکہ علیمہ خان کے تمام اکاؤنٹس فوری طور پر منجمد کیے جا سکیں۔
عدالت کو بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے اور علیمہ خان کے مالی و سفری دستاویزات بلاک کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے علیمہ خان کے چھٹی مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے جن میں انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں