آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

عالمی بینک رواں مالی سال میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد قرض فراہم کرے گا

اسلام آباد: عالمی بینک رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے قرض فراہم کرے گا۔ اقتصادی امور کے حکام کے مطابق یہ قرضہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن کے ذریعے ملے گا۔ عالمی بینک کی فنڈنگ سے پاکستان میں زراعت، پانی، توانائی، فنانس، ریونیو، مواصلات، دیہی و شہری ترقی، ہیومن کیپٹل، سوشل سروسز اور گورننس کے شعبوں میں 16.6 ارب ڈالر مالیت کے 57 منصوبے جاری ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 7 برس میں عالمی بینک نے پاکستان کو 11 ارب 84 کروڑ ڈالر فراہم کیے، جن میں سب سے زیادہ 1.96 ارب ڈالر توانائی کے شعبے کے لیے دیے گئے۔ مالی سال 2024-25 میں پاکستان کو 1 ارب 80 کروڑ ڈالر، 2023-24 میں 2.24 ارب ڈالر، 2022-23 میں 2.12 ارب ڈالر، 2021-22 میں 1.59 ارب ڈالر اور 2020-21 میں 2 ارب ڈالر ملے تھے۔ مالی سال 2019-20 میں پاکستان کو 1.37 ارب ڈالر کا قرض فراہم کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ برسوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے مزید 8.6 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں