Post Views: 36
شانگلہ کے علاقے دوہ خواڑو شیکولی موڑ، تھانہ چوگا کی حدود میں خیبر پختونخوا پولیس کی گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حملے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شاہ حسن اور ان کے ہمراہ موجود افسران اور اہلکار محفوظ رہے۔
دھماکے کے نتیجے میں اسپیشل برانچ کے ایک اہلکار کی نجی گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) دھماکے کی نوعیت اور طریقہ کار کا جائزہ لے رہا ہے، تاکہ حملے کی نوعیت کی مکمل تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔