10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

شادی شدہ افراد کے لیے وارننگ: دماغی بیماری کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے

ایک حیران کن طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شادی شدہ افراد کو جہاں کئی بیماریوں سے بچاؤ کے فوائد حاصل ہوتے ہیں، وہیں ان میں دماغی بیماری ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
امریکا کی فلوریڈا اسٹیٹ ایجنسی کی اس تحقیق میں 18 سال تک 24 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ یا شریک حیات سے محروم افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ نمایاں طور پر کم پایا گیا۔
مطالعے کے مطابق
غیر شادی شدہ افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ 40 فیصد کم تھا۔
شریک حیات کے انتقال کے بعد تنہا رہنے والوں میں خطرہ 27 فیصد کم رہا۔
طلاق یافتہ افراد میں خطرہ 34 فیصد کم پایا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر شادی شدہ افراد اگر ذہنی دباؤ یا شریک حیات سے خراب تعلقات کا شکار ہوں تو ان میں ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ جبکہ غیر شادی شدہ افراد سماجی تعلقات کو بہتر رکھتے ہیں اور زیادہ صحت مند طرز زندگی اپناتے ہیں۔
تاہم، محققین نے یہ بھی واضح کیا کہ اس موضوع پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ درست وجوہات کو مکمل طور پر سمجھا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں