Post Views: 38
بہاولپور، علی پور اور لودھراں کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔
پاک فوج اور سول ادارے دریائے ستلج کے کنارے متاثرہ مقامات پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں بھرپور طریقے سے مصروف عمل ہیں۔
متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اور افواج پاکستان شب و روز خدمت اور بحالی کے اقدامات کر رہے ہیں۔
فلڈ ریلیف کیمپوں میں پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں متاثرہ عوام کو فوری علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔
اس دوران کمانڈر بہاولپور کور نے ریسکیو کارروائیوں، طبی سہولتوں اور متاثرین کی بحالی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔








