آج کی تاریخ

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بلند سطح پر

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 16 ڈالر ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی نمایاں ہوئے۔
پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 1 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی اور معاشی غیر یقینی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر سونے کی طرف بڑھ رہی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں