کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 106 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 252 ڈالر کی سطح پر آگیا۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں اس بڑی کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا 10 ہزار 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے پر فروخت ہوا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 88 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار 630 روپے مقرر ہوئی۔
گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 141 ڈالر کا غیر معمولی اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد عالمی قیمت 4 ہزار 358 ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔ اس اضافے کے اثرات مقامی سطح پر بھی ظاہر ہوئے تھے، جب فی تولہ سونا 14 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے تک جا پہنچا تھا۔








