Post Views: 77
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 770 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 372 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 41 ہزار 901 روپے ریکارڈ کی گئی۔








