Post Views: 34
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی واضح نظر آیا۔
تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 3 ہزار 291 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
عالمی قیمتوں میں اس کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی، اور نئی قیمت 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 629 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 97 ہزار 925 روپے ہو گئی۔