ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب

تازہ ترین

سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ

کراچی: عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 72 ڈالر 50 سینٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نرخ بڑھ کر 4 ہزار 175 ڈالر 30 سینٹس کی سطح پر پہنچ گئے۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتیں اوپر چلی گئیں۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 7 ہزار 250 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 525 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 190 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 79 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 171 روپے اضافے کے ساتھ 6 ہزار 28 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں