وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

روس سے تیل کی خریداری پر بھارت دباؤ میں؟ ٹرمپ کے بیان پر نئی بحث چھڑ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے روس سے پیٹرول کی خریداری بند کر دی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس دعوے کی مصدقہ معلومات انہیں دستیاب نہیں، بس یہ سنا ہے اور اندازہ ہے کہ بھارت ایسا ہی کرے گا۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل پر جرمانے کے اعلان کے بعد بھارت کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارتی حکام نے بتایا کہ وہ امریکی دباؤ سے آگاہ ہیں، لیکن فوری طور پر روسی تیل کی خریداری روکنا ممکن نہیں ہے۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دو بھارتی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ روس سے تیل کی خریداری کا طویل المدتی معاہدہ موجود ہے، جسے اچانک منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔
بھارتی وزارت پیٹرولیم یا وزارت خارجہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا گیا، جبکہ وائٹ ہاؤس اور رائٹرز نے بھی اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ روسی تیل اور اسلحے کی خریداری پر بھارت کو اضافی مالی دباؤ یا جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم بعد میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس معاملے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔
خیال رہے کہ روس اس وقت بھارت کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور بھارت کی کل تیل درآمدات کا 35 فیصد حصہ روسی تیل پر مشتمل ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں