آج کی تاریخ

روزنامہ “قوم” بنا چولستان کے کسانوں کی آواز، چیف انجینیئر کا نوٹس، عملہ تبدیل

بہاولپور (کرائم سیل) روزنامہ قوم بنا ایک مرتبہ پھر چولستان کے پیاسے کسانوں کی آواز، ٹو آر ڈسٹری بیوٹری کے سب انجینئر رامیش اور میٹ عمران اور عملے کی کرپشن ریگولیشن سے زیادہ پانی جب کہ سب انجینئر حسنین اعوان کا ریگولیشن کے خلاف ورزیاں کرتے ہوئے گروپ کا نمبر نہ ہونے کے باوجود دو نہریں سوکڑ مائنر اور تھری ایل ڈی بی نہر غیر قانونی طور پر چلانے کی خبر شائع کرنے پر چیف انجینئر انہار بہاولپور ان ایکشن۔سب انجینئر رمیش کو شوکاز دے کر جواب طلب کر لیا جبکہ میٹ عمران اور دوسرا عملہ تبدیل جبکہ تھری ایل ڈی بی میں تعینات سب انجینئر حسنین اعوان اور عملہ لوٹ مار میں بدستور مصروف، سب انجینئر کا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ میں باقاعدگی سے بہاولپور کے افسران اور پی آئی ایم یو کی چیکنگ ٹیم کو ان کا حصہ پہنچاتا ہوں، اس لیے شکایت اور نشاندہی کے باوجود کوئی کچھ نہیں کر سکتا جو کہ چیف انجینئر انہار کی میرٹ اور ایمانداری پر کئی سوالات اٹھاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانچ مئی کو روزنامہ قوم نے خبر شائع کی کہ تھری ایل ڈی بی میں تعینات سب انجینئر حسنین اعوان کرپشن کی دوڑ میں سب سے آگے ہے جس کی ایس ڈی او انہار نے نائٹ چیکنگ کے دوران ریگولیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 6گروپ کی دو نہریں سوکڑ مائنر اور تھری ایل ڈی نہر غیر قانونی طور پر چلتی ہوئی رپورٹ کی جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ غیر قانونی طور پر نہریں چلا کر بااثر کاشتکاروں سے بھاری رشوت لے کر پانی چوری کروایا جا رہا ہے مگر آج تک اس کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے موصوف کی یہ بات سچ نظر آرہی ہے کہ کوئی کچھ نہیں کر سکتا ۔اسی طرح 10 مئی کو روزنامہ قوم نے یہ خبر شائع کی کہ سب انجینئر رمیش اور میٹ عمران کی مبینہ سرپرستی میں ٹو آر ڈسٹری بیوٹری نہر پر بااثر کاشتکارپائپ لگا کر باقاعدگی سے پانی چوری کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نہرٹوٹ گئی ہے اور “پی آئی ایم یو” کی متعدد رپورٹس بھی موجود ہیں کہ نہر میں مقدار سے تین گنا سے زائد پانی کے باوجود ٹیل کے کاشتکاروں کو پانی نہیں مل رہا جس پر چیف انجینئر نے ٹو آر ڈسٹری بیوٹری کا عملہ تو تبدیل کر دیا ہے اور سب انجینئر شوکاز نوٹس دیا ہے مگر یزمان کے کسانوں نے اس فیصلے پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے روزنامہ قوم سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کرپشن کے تمام تر ثبوت اور واضح نشاندہی کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ چیف انجینئر کو سب انجینئرز کے بارے میں غلط بریف کر کے انہیں بچانے کے لیے کوشش کر رہا ہے مگر سابقہ تعیناتیوں کے دوران جس طرح چیف انجینئر ٹیل کے کاشتکاروں تک پانی پہنچانے کی شہرت رکھتے ہیں اب جب تک ان سب انجینئرز کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، ٹیل کے کاشتکاروں کو ان کا حق نہیں ملے گا۔ یاد رہے کہ محکمہ انہار یزمان کا عملہ عرصہ دراز سے یزمان تعینات ہےاور افسران کے نام پر لوٹ مار اور حتیٰ کہ افسران کے گھروں میں گندم پہنچانے کا کہ کر کسانوں سے گندم بھی اکٹھی کر رہے ہیں، اس سیزن میں محکمہ انہار کے افسران کے لیے جن جن ملازمین نے گندم اکٹھی کی ہے اس کی تفصیلات روزنامہ قوم جلد شائع کرے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں