10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-10 سی سی سرنج پر پابندی پر ماہرین کا تحفظات کا اظہار، نومولود بچوں کے علاج پر منفی اثرات کا خدشہ-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-امریکی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، "خون رائیگاں نہیں جائے گا"-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-گزشتہ مالی سال میں پاکستان نے چین سے 16.2 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، ہدف مکمل نہ ہو سکا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-ایرانی میڈیا کا دعویٰ، سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملہ، سعودی حکام نے خطرہ ٹلنے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا طالبات کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

تازہ ترین

رجب بٹ پر ایک اور الزام، عدالت نے نوٹس جاری کر دیے

لاہور کی سیشن عدالت میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف ایک نئی قانونی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری کے ذریعے جمع کروائی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجب بٹ نے اپنی سوشل میڈیا ویڈیو میں صحابہ کرام کے خلاف گستاخانہ زبان استعمال کی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق، اس حوالے سے پہلے این سی سی آئی اے (FIA) سے رجوع کیا گیا تھا، تاہم اب تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ متعلقہ ادارے کو رجب بٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے ابتدائی سماعت کے بعد متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ رجب بٹ پہلے بھی مختلف مقدمات کی زد میں آ چکے ہیں، اور ان پر تنقید کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ تازہ تنازع کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں وہ جہاز میں سفر کرتے دکھائی دیے اور لکھا:
“اگر مشہور ہونا ہے تو پاکستان سے باہر جا کر ہونا”
یہ بیان بھی صارفین میں خاصا زیرِ بحث ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں