ملتان: انہار کالونی میں ریٹائرڈ اور ٹرانسفر افسران قابض، غیر قانونی الاٹمنٹ و دوہری رہائش-ملتان: انہار کالونی میں ریٹائرڈ اور ٹرانسفر افسران قابض، غیر قانونی الاٹمنٹ و دوہری رہائش-ملتان کے تھانوں میں انصاف نیلام، فیصلے میرٹ کے بجائے بولیوں پر ہونے لگے-ملتان کے تھانوں میں انصاف نیلام، فیصلے میرٹ کے بجائے بولیوں پر ہونے لگے-وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہم ملاقات، علاقائی امن پر تبادلہ خیال-وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہم ملاقات، علاقائی امن پر تبادلہ خیال-ڈیزل 135، پٹرول 12 روپے لٹر سستا، تیل قیمت گرنے پر عوام کو ریلیف کا وعدہ پورا کردیا: وزیراعطم-ڈیزل 135، پٹرول 12 روپے لٹر سستا، تیل قیمت گرنے پر عوام کو ریلیف کا وعدہ پورا کردیا: وزیراعطم-اسلام آباد مذاکرات: ایرانی وفد کے طیارے کیلئے غیر معمولی سیکیورٹی اور فضائی انتظامات کا انکشاف-اسلام آباد مذاکرات: ایرانی وفد کے طیارے کیلئے غیر معمولی سیکیورٹی اور فضائی انتظامات کا انکشاف

تازہ ترین

دسمبر 25 کو دنیا ختم: پیش گوئی غلط ثابت، دعاوں پر خدا نے فیصلہ موخر کردیا، خودساختہ نوح

اکرا(نیوزایجنسیاں)گھانا سے تعلق رکھنے والے شخص جس کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک خود ساختہ ’نوح‘ ہے، اس نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ 25 دسمبر کو دنیا ختم ہوجائے گی تاہم ان کی پیشگوئی غلط ثابت ہوگئی۔25دسمبردنیابھرمیں خیرخیریت سے گزرگیا۔ اب اس نے دعویٰ کیا ہے کہ خدا نے سیلاب کے ذریعے دنیا کی متوقع تباہی کو مؤخر کر دیا ہے۔گھانا ویب کی رپورٹ کےمطابق ایبو نوح نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ 25 دسمبر کو کرسمس کے دن ایک بڑا سیلاب آئے گا۔ تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی اجتماعی دعاؤں کے باعث خدا نے اپنے فیصلے کو فی الحال مؤخر کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق خود ساختہ شخص نے اب یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ کشتیوں کو وسعت دی جائے گی اور مزید کشتیاں تعمیر کی جائیں گی تاکہ نجات کے خواہش مند زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جگہ دی جا سکے۔یہ اعلان ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا گیا جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔خودساختہ نوح کے اس اعلان کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دکھایا گیا کہ ہزاروں کی تعداد میں شہری ایک تنگ راستے سے گزر رہے ہیں۔ایبو نوح نے دعویٰ کیا تھا کہ 25 دسمبر 2025 کو دنیا ختم ہونے والی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ خدا نے انہیں لوگوں کو بچانے کے لیے بڑی بڑی لکڑی کی کشتیاں بنانے کی ہدایت دی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں شہری وہاں کا رخ کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں خود ساختہ نوح کا دعویٰ کرنے والے شخص کو ایک مرسیڈیز سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ گھانا کے شہریوں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ خود ساختہ نوح جس نے دعویٰ کیا تھا کہ 25 دسمبر کو سیلاب آئے گا اور کشتیاں بنانے کے لیے اپنے پیروکاروں سے چندہ دینے کی اپیل کی تھی، اب کہہ رہے ہیں کہ خدا نے ایک خواب میں اس آفت کو مؤخر کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ مزید کشتیاں بنانے کے لیے اضافی فنڈز کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔یہ معاملے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے خودساختہ نوح کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے، بہت سے لوگ اس طرح کا دعویٰ کرتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں