دائرہ دین پناہ ( خبر نگار) اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ایس ایچ او ساجد فیاض ،کانسٹیبل خضر عباس اور کانسٹیبل گل فراز اسلم کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج ملک امان اللہ خان نے ایف آئی آر کے آرڈر جاری کردیئے۔شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیل کے مطابق کوٹ ادو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک امان اللہ خان کا بڑا فیصلہ سابق ایس ایچ او دائرہ دین پناہ ساجد فیاض خلاف ایف آئی آر کے آرڈر دے دیے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ایس ایچ او ساجد فیاض کے خلاف پرچہ کے آرڈر جاری کردیے ، ایس ایچ او ساجد فیاض نے کچھ ماہ قبل روڈ احتجاج کی آڑ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہریوں کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا تھا ، شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین ساجد فیاض کے خلاف انصاف کیلئے مختلف فورم کے ساتھ عدالت سے بھی رجوع کیا ،ملک محمد ابراہیم ہنجرا کی مدعیت میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج امان اللہ نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر نے پر ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی آر کے آرڈر جاری کردیے، ایس ایچ او ساجد فیاض اور کانسٹیبل خضر عباس اور کانسٹیبل گل فراز اسلم پر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے ، شہریوں کو ناجائز تشدد موبائل فون چھیننے پر ایف آئی آر کے آرڈر جاری کردیے ،دائرہ دین پناہ کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،ایس ایچ او ساجد فیاض کے خلاف ابھی بھی متعدد شہریوں کی درخواستیں مختلف فورمز پر موجود ہیں،ایس ایچ او دائرہ دین پناہ ساجد فیاض نے دوران انکوائری ایک شخص کو گولی سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی ، موجودہ ایس ایچ او دائرہ دین پناہ محمد عابد کو فوری مدعی مقدمہ کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم ہے،شہریوں نےکہاکہ ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ قابل تحسین ہے ۔
