آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

جہانیاں: سیلاب زدگان کے 35 مویشی چھن گئے پولیس نے الٹا مدعی پر مقدمہ درج کر لیا

جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد ( کرائم رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) جلالپور پیروالا سے پناہ کے لئے جہانیاں آئے سیلاب زدگان کے کروڑوں روپے مالیت کے 35 قیمتی مویشی مسلح ڈکیتی میں چھین گئے گئے۔ ٹھٹھہ صادق آباد پولیس نے جانور چوری کے واقعہ کو ڈرامہ قرار دیکر مدعی کےخلاف جھوٹی 15 کال کرنے کا مقدمہ درج کر لیا اور معاملہ دبا دیا۔ ڈی اے بی او خانیوال اسماعیل کھاڑک سے مایوس ہو کر متاثرہ خاندان ار پی او ملتان کے پاس پیش ہوئے تو حقائق سامنے انے پر نامعلوم رسہ گیروں کے خلاف جانور چوری کا بھی مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد اعجاز گل کو فوری کلوز ٹو لائن کر دیا گیا مگر تاحال مویشی اور چوروں کا سراغ نہ لگ سکا۔ متاثرین کا وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب آرپی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق جلالپور پیروالا سےسرکل جہانیاں کی حدود موضع زور کوٹ میں پناہ کے لئے آئے سیلاب زدگان کے کروڑوں مالیت کے 35 قیمتی مویشی بھاڑے پر موجود ملازمین کو باندھ کر مسلح ڈکیتی کے ذریعے چھین لیے گئے۔ متاثرہ فیصل محمود نے پولیس کو 15پر اطلاع دی کہ اس کے پاس آئے سیلاب زدگان کے کروڑوں مالیت کے 35 مویشی ڈیرے سے چوری ہو گئے ہیں لیکن پولیس نے واقعہ کو ڈرامہ قرار دیکر فیصل محمود کے خلاف اندراج نمبر 576/25 کے تحت مقدمہ درج کر لیا جس کی شکایت اعلیٰ افسران اور آرپی او ملتان کو دی گئی جن جی مداخلت پر ڈی پی او خانیوال اسماعیل کھاڑک نے ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد اعجاز گل کو ناقص تفتیش پر کلوز ٹو لائن کرکے انکوائری ہولڈ کر دی اور فیصل محمود کی مدعیت میں 35 جانور چوری کا بھی مقدمہ درج کر لیا گیا مگر کئی روز گزار جانے کے بعد بھی پولیس تاحال نہ تو چوروں کا سراغ لگا سکی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیہ راستہ گیری کے حوالے سے بہت بدنام ہے اور وہاں ایسے کاریگر ایس ایچ او حضرات بھی رہے ہیں جو مبینہ طور پر رسہ گیروں کے سہولت کار ہوتے تھے اور اس سہولت کاری کے عوض ادھے سرقہ شدہ مویشی خود ہڑپ کر جاتے تھے۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے پولیس کے خلاف انکوائری کرنے اور مویشی برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں